انٹرنیشنل ٹیموں کو پاکستان آ کر نہ کھیلنے کی وجہ بتانا ہو گی:احسان مانی

لوگوں کا پاکستان کے بارے میں جو تاثر ہے وہ پاکستان کے زمینی حقائق سے بالکل مختلف ہے:چیئر مین پی سی بی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 11 دسمبر 2019 18:07

انٹرنیشنل ٹیموں کو پاکستان آ کر نہ کھیلنے کی وجہ بتانا ہو گی:احسان مانی
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 دسمبر2019ء) پاکستان کو اب مزید نیوٹرل مقام پر اپنی ہوم سیریز نہیں کھیلنی پڑیں گی اور سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ذریعے ملک میں 10سال کے طویل عرصے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہو رہی ہے۔مارچ2009 ءمیں لاہور کے لبرٹی چوک میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد پاکستان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے اور محدود اوورز کی ملک میں بتدریج واپسی کے باوجود ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی نہ ہو سکی۔

تاہم سری لنکا نے ایک مرتبہ پھر جرات مندانہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی میں کردار کیا اور پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کی دعوت قبول کر لی اور پاکستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف 11دسمبر سے پہلے ٹیسٹ میں نبرد آزما ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان آنے کے بعد اب دیگر ٹیموں کو وجہ بتانا ہو گی کہ وہ پاکستان میں کیوں نہیں کھیل سکتے۔

انہوں نے خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات منطقی ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی ہو رہی ہے ، لوگوں کا پاکستان کے بارے میں جو تاثر ہے وہ پاکستان کے زمینی حقائق سے بالکل مختلف ہے۔                                                                                                                                                                    
وقت اشاعت : 11/12/2019 - 18:07:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :