گوجرانوالہ ،پہلی بار ماس ریسلنگ چمپئن شپ کا انعقاد،چاروں صوبوں سے شریک مرد وخواتین ریسلرز دائو پیچ آزمائے

بدھ 11 دسمبر 2019 23:48

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) گوجرانوالہ میں پہلی بار ماس ریسلنگ چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں چاروں صوبوں سے شریک مرد وخواتین ریسلرز نے ٹانگوں اور بازوئوں کے زور سے حریف سے چھڑی چھیننے کیلئے دئو پیچ آزمائے۔گوجرانوالہ میں ہونے والی نیشنل ماس ریسلنگ کے مقابلوں کا آغاز چاروں صوبوں سمیت مختلف ریجن سے آئی ٹیموں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مرد کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے خوب زور آزمائی کرتے ہوئے اپنی مہارت اور جسمانی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے اور چھڑی چھیننے کے لیے خوب دائو پیچ آزمائے۔مقابلوں میں خواتین کھلاڑیوں نے بھی بھرپور حصہ لیتے ہوئے ایک دوسرے سے خوب زور آزمائی کی۔گوجرانوالہ ڈویژن کی ٹیم نے 9 گولڈ میڈلز کے ساتھ ماس ریسلنگ کا میدان مار لیا ، پنجاب دو میڈل کے ساتھ دوسری اور بہاولپور کی ٹیم ایک میڈل کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کر سکی۔
وقت اشاعت : 11/12/2019 - 23:48:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :