سندھ مارشل آرٹ کک باکسنگ چمپئن شپ کی ٹرافی کراچی ڈویژن کے نام

کراچی اول ،جام شورو دوئم اور میر پور خاص نے سوئم پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی

بدھ 11 دسمبر 2019 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) سندھ مارشل آرٹ کونسل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ویسٹ میں کک باکسنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں کراچی سمیت سندھ بھر سے 100کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔سندھ مارشل آرٹ کونسل کک باکسنگ چمپئن شپ کی ٹرافی کراچی ڈویژن نے جیت لی۔ جام شورو نے دوسری اور میر پور خاص نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ایونٹ میں لاڑکانہ ، سکھر، حیدر آباد اور شہید بے نظیر آباد(نواب شاہ) کے کھلاڑیوں نے 15 ویٹ کیٹگری کے مقابلوں میں اپنی شاندار پرفارمنس سے داد وصول کی۔ عوام نے اس پروقار مقابلوں کو ویسٹ میں کرانے پر نیک خواہشات ظاہر کیا۔ جس سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی، مقابلوں میں پہلی پوزیشن لینے والے کراچی کے کھلاڑیوں کو 26سی30 دسمبر کو منعقد ہونے والی دوسری نیشنل کک باکسنگ چمپئن شپ گوجرنوالہ کیلئے سندھ کک باکسنگ ٹیم کی سلیکشن بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

ٹیم کوچ ماسٹرقطب الدین ،اسسٹنٹ کوچ انور شاہ اور ٹیکنکل آفیشل میں فدا حسین بلوچ ، اقرار خان کو نامزد کیا گیا جوکہ ٹیم کیساتھ گوجرنوالہ جائیں گے ۔ مقابلوں کا افتتاح سماجی شخصیت اسلم علی سموں نے کیا اور جیتنے والے کھلاڑیوں اور آفیشل میں انعامات وشیلڈزاورایوارڈ تقسیم کئے ۔سندھ مارشل آرٹ کے روح رواں وہاب درانی نے اس موقع پر کھلاڑیوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں سے پیارکرنے والے سندھ میں کھلاڑیو ں کو پروموٹ کرے تاکہ سندھ میں اسپورٹس کو مورال بلند ہو اور کھلاڑیوں کو ایک اچھا پلیٹ فارم مل سکیں ۔

آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ فدا حسین بلوچ نے ان مقابلوں کو کامیاب بنانے میں اور اسپورٹس کو فعال بنانے میں اپنی زمہ داریاں اد ا کیں اور تمام مہمانوں ،آفیشل،تماشائیوں اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایونٹ کو کامیاب بنانے میں تمام منتظمین اور سپورٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے ایونٹ اختتام ہوا ۔
وقت اشاعت : 11/12/2019 - 23:48:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :