پاکستانی امپائر علیم ڈارکل نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کریں گے

بدھ 11 دسمبر 2019 23:58

پاکستانی امپائر علیم ڈارکل نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کریں گے
لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) پاکستانی امپائر علیم ڈارکل نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کریں گے۔آئی سی سی ایلیٹ ایمپائرآج آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین جمعرات سے پرتھ میں شیڈول ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کے فرائض سر انجام دے کر یہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیں گے جہاں وہ سابق ویسٹ انڈین امپائر سٹیوبکنر کے ریکارڈ 128 ٹیسٹ میچز سپروائز کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیں گے ۔

(جاری ہے)

3 بار لگاتار دنیا کے بہترین امپائر کا ایوارڈ جیتنے والے علیم ڈار نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے سابق مشہور زمانہ امپائر سٹیوبکنر کے 128 ٹیسٹ میچز سپروائز کرنے کا عالمی ریکارڈ برابر کیا تھا ، انہوں نے یہ کارنامہ ایشز سیریز کے لارڈز،لندن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران سر انجام دیا تھا اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین جمعرات سے پرتھ میں شیڈول ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کے فرائض سر انجام دے کر یہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیں گے۔ 51 سالہ علیم ڈار کا کہنا ہے کہ سٹیو بکنر میرے رول ماڈل ہیں اور یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں ان کا عالمی ریکارڈ توڑنے جارہا ہوں۔
وقت اشاعت : 11/12/2019 - 23:58:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :