ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں شکست دیکر سیریز کا فاتحانہ آغاز کرینگے، لوکیش راہول

جمعرات 12 دسمبر 2019 10:05

چنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز لوکیش راہول نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کو پہلے ایک روزہ میچ میں شکست دیکر تین میچوں کی سیریز کا فاتحانہ آغاز کرینگے، انہوں نے کہا کہ کالی آندھی کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم نے مہمان ٹیم کے خلاف ابتدائی میچ کیلئے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے، انہوں نے کہا کہ وہ تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 15 دسمبر کو چنائی میں شیڈول ہے۔ اپنے ایک بیان میں راہول نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے ابتدائی میچ میں شرکت کیلئے بے تاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کالی آندھی کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیریز میں کامیابی کے لئے کسی ایک کھلاڑی پر فوکس کرنے کی بجائے پوری ٹیم کو سو فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی۔
وقت اشاعت : 12/12/2019 - 10:05:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :