نویں عالمی رگبی کپ میں تاریخی کارکردگی پر جاپانی ٹیم کی ٹوکیو میں اعزازی پریڈ

جمعرات 12 دسمبر 2019 10:05

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) جاپان کی قومی رگبی ٹیم نے رواں سال کے نویں رگبی عالمی کپ میں اپنی تاریخی کارکردگی کا جشن مناتے ہوئے ٹوکیو میں منعقدہ اعزازی پریڈ میں شرکت کی۔ اس پریڈ میں ٹیم کے 31 میں سے 28 ارکان نے شرکت کی جن میں ممتاز کھلاڑی کیئیتا اِناگاکی اور کینکی فٴْوکٴْو اوکا شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نویں رگبی ورلڈ کپ میں میزبان ٹیم جاپان نے توقع سے زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم نے اپنے گروپ اے کے چاروں میچز جیتے کے بعد میگا ایونٹ کے ٹاپ ایٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا تھا، جاپان نے گروپ اے میں ساموا اور روس کے علاوہ آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی طاقتور ٹیموں کو بھی شکست سے دوچار کیا تھا۔ ٹورنامنٹ ایشیاء میں منعقد ہونے والا رگبی کا پہلا عالمی کپ تھا جس سے جاپان بھر میں اس کھیل سے دلچسپی پیدا ہوئی۔ پریڈ منتظمین کے مطابق ٹیم کو مبارکباد دینے کیلئے پریڈ کے راستوں پر 50 ہزار شائقین قطار در قطار کھڑے تھے۔ واضح رہے کہ جاپان کی رگبی ٹیم میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئی تھی
وقت اشاعت : 12/12/2019 - 10:05:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :