ْ عالمی کبڈی کپ، قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے چار روزہ اوپن ٹرائلز اسلام آباد میں شروع ہوگئے

جمعرات 12 دسمبر 2019 12:29

ْ عالمی کبڈی کپ، قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے چار روزہ اوپن ٹرائلز اسلام آباد میں شروع ہوگئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی کبڈی کپ کے لئے قومی ٹیم کے انتخاب کے سلسلے میں چار روزہ اوپن ٹرائلز پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگئے، پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے بتایا کہ چار روزہ ٹرائلز میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی پانچ رکنی سلیکشن کمیٹی میں لیفٹیننٹ کرنل نبیل رانا (پاکستان آرمی)، رائے مسعود احمد (پاکستان واپڈا)، طاہر وحید جٹ (سیکرٹری جنرل پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن)، فریاد علی (پاکستان ایئرفورس) اور شہراد حنیف (ایس این جی پی ایل) شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوپن ٹرائلز اس لئے رکھے گئے ہیں کہ کوئی اچھا کھلاڑی ٹرائلز سے محروم نہ ہو سکے ۔ عالمی (سرکل ) کبڈی کپ 12 سے 18 جنوری تک لاہور میں کھیلا جائے گا جس میں دنیا بھر سے ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ پاکستان عالمی کبڈی کپ کی پہلی بار میزبانی کر رہا ہے۔ ٹورنامنٹ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام اور کری ایٹو مینجمنٹ سپورٹس کے تعاون سے کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 12/12/2019 - 12:29:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :