انٹرنیشنل ایونٹس کیلئے قومی نیٹ بال ٹیم کے انتخاب کیلئے دو روزہ اوپن ٹرائلز (آج) شروع ہوں گے

جمعرات 12 دسمبر 2019 12:29

انٹرنیشنل ایونٹس کیلئے قومی نیٹ بال ٹیم کے انتخاب کیلئے دو روزہ اوپن ٹرائلز (آج) شروع ہوں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کرنے والی قومی نیٹ بال ٹیم کے چناؤ کیلئے دو روزہ اوپن ٹرائلز (آج) جمعہ سے پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں نے بتایاکہ ٹرائلز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اس سلسلہ میں تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز اور اداروں کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں اور ٹرائلز میں ملک بھر سے مرد کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں، 6 رکنی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین سید توقیر احمد جبکہ سید گوہر رضا سیکرڑی ہوں گے دیگر ممبران میں محمد ریاض، شازیہ یوسف، انوار احمد انصاری اور اعجاز الحق شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم سائوتھ ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ (بھارت)، ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ (سنگاپور) اور عالمی نیٹ بال کپ میں شرکت کرے گی۔
وقت اشاعت : 12/12/2019 - 12:29:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :