زیادہ ٹیسٹ میچ سپروائز کرنے کا اعزاز علیم ڈار کے نام

علیم ڈار کو سب سے زیادہ 46 ٹی ٹونٹی میچوں میں بھی ذمہ داریاں نبھانے کا اعزاز مل چکاہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 12 دسمبر 2019 12:47

زیادہ ٹیسٹ میچ سپروائز کرنے کا اعزاز علیم ڈار کے نام
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 دسمبر2019ء) پاکستانی امپائر علیم ڈار نے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ سپروائز کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ویسٹ انڈیز کے سٹیو بکنر کا 1989ءسے2009ءکے درمیان 128ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کرنے کا ریکارڈ توڑتے ہوئے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ سپروائز کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔اکتوبر2003ءمیں بطور امپائر اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے 51سالہ علیم ڈار 129 ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کرنے والے پہلے امپائر بن گئے ہیں جب کہ انہوں نے یہ اعزاز آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پرتھ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا،جنوبی افریقہ کے روڈی کوئرٹزن نے1992ءسے2010ءکے دوران 108ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیئے تھے ۔

اس کے علاوہ علیم ڈار سب سے زیادہ ون ڈے میچ سپروائز کرنے سے بھی 2 میچ کی دوری پر ہیں، علیم ڈار اب تک 207 ون ڈے میچز کرواچکے ہیں،جنوبی افریقہ کے روڈی کوئٹزن کا 209 میچز کا ریکارڈ ہے۔

(جاری ہے)

علیم ڈار کو سب سے زیادہ 46 ٹی ٹونٹی میچوں میں بھی ذمہ داریاں نبھانے کا اعزاز مل چکاہے۔علیم ڈار کا کہنا ہے کہ یہ ان کی زندگی کا بہترین لمحہ ہے جس کے احساسات کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، اپنے گھروالوں، دوستوں اور مداحوں کا بہت مشکور ہوں جو ہر وقت میری کامیابی کے لیے دعاگو رہتے ہیں۔
وقت اشاعت : 12/12/2019 - 12:47:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :