سابق آسٹریلوی کرکٹر ریان ہیرس نویں مینز بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کے بائولرز کی کوچنگ کرینگے

جمعرات 12 دسمبر 2019 13:38

سابق آسٹریلوی کرکٹر ریان ہیرس نویں مینز بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کے بائولرز کی کوچنگ کرینگے
کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) برسبین ہیٹ نے سابق آسٹریلوی کرکٹر ریان ہیرس کو آئندہ 2019-2020 بگ بیش لیگ سیزن کے پہلے نصف حصے کیلئے بولنگ کوچ مقرر کیا ہے، وہ کوچ ڈیرن لیمن اور اسسٹنٹ کوچ جیمز ہوپس کے ساتھ مل کر کام کریں گے، کوچ ڈیرن لیمن اور اسسٹنٹ کوچ جیمز ہوپس 2012-13ء میں برسبین ہیٹ کے چیمپئن شپ سیزن کا حصہ تھے، ریان ہیرس نیشنل کرکٹ سنٹر میں کوچ بھی ہیں، وہ مینز بگ بیش لیگ کے اختتام سے قبل اگلے سال کے شروع میں جنوبی افریقہ میں آئی سی سی ورلڈ انڈر 19 یوتھ کپ کے لئے آسٹریلیا کے انڈر 19 کوچ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ہیرس سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران قومی آسٹریلوی ٹیم کے بائولنگ کوچ بھی ہیں۔ ریان ہیرس کو 27 ٹیسٹ اور 21 ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔
وقت اشاعت : 12/12/2019 - 13:38:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :