شائقین کرکٹ کیلئے فری انٹری کے ساتھ راولپنڈی اسٹیڈیم کے دروازے کھل گئے

جمعرات 12 دسمبر 2019 15:04

شائقین کرکٹ کیلئے فری انٹری کے ساتھ راولپنڈی اسٹیڈیم کے دروازے کھل گئے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کے لیے فری انٹری کے ساتھ راولپنڈی اسٹیڈیم کے دروازے کھول دیئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک سری لنکا ٹیسٹ کے دوران شائقین کرکٹ کی دلچسپی کے لیے پہلے ٹکٹ کی کم از کم قیمت 50 روپے مقرر کی تھی تاہم دوسرے روز پی سی بی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں داخلہ بالکل فری کر دیا ہے جس کے بعد شائقین کی بڑی تعداداسٹیڈیم پہنچی ۔

(جاری ہے)

چیئرمین احسان مانی اور پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان گراؤنڈ بھی میچ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ میں موجود تھے۔ذرائع کے مطابق میچ دیکھنے کے لئے شناختی کارڈ دکھانا لازمی قرار دیاگیا ۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں عمران خان انکلوژر، جاوید میانداد انکلوژر ،جاوید اختر انکلوژر اور اظہر محمود انکلوژر میں فری انٹری کی اجازت نہیں تھی ،مران بخش انکلوژر، یاسر عرفات انکلوژر اور سہیل تنویر انکلوڑر میں فری انٹری دی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 12/12/2019 - 15:04:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :