پہلے دن کا پہلا سیشن سری لنکن بلے بازوں نے بہت اچھا کھیلا ،شاہین آفریدی

ڈنر بریک کے بعد ہم نے اچھی لائن اور لینتھ پر بال کئے جن کی وجہ سے ہمیں کامیابی حاصل ہوئی،فاسٹ بائولر

جمعرات 12 دسمبر 2019 22:00

پہلے دن کا پہلا سیشن سری لنکن بلے بازوں نے بہت اچھا کھیلا ،شاہین آفریدی
اسلام آباد/راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2019ء) دوسرے دن کے اختتام پر شاہین شاہ آفریدی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے دن کا پہلا سیشن سری لنکن بلے بازوں نے بہت اچھا کھیلا تاہم ڈنر بریک کے بعد ہم نے اچھی لائن اور لینتھ پر بال کئے جن کی وجہ سے ہمیں کامیابی حاصل ہوئی اور دوسرے سیشن میں ہم نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ان کا کہنا تھا کہ آج بہت کم اوورز کرنے کو ملے اس کا افسوس ہے لیکن آج کے دن کے اختتام سے پہلے ہم نے نئی بال لی ہے اور اس کی پچ پر نئے بال سے بالنگ اچھی ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم پر امید ہے کہ سری لنکن بیٹس مینوں کو تین سو رنز سے پہلے آئوٹ کر دیں گے ان کا کہنا تھا کہ یہ سری لنکا کی آخری وکٹ ہے اس کے بعد سب ٹیل انڈرز ہیں جنہیں آئوٹ کرنا اتنا مشکل نہیں ہوتا ،سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹیم میں چار فاسٹ بالرز ہیں جس وجہ سے اوور ریٹ سست ہو جاتا ہے لیکن ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم اوور ریٹ کو ساتھ لے کر چلیں ان کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان کیلئے اپنا ڈیبیو میچ بھی پاکستان میں ہی کھیلا تھا اور اپنے کرائوڈ کے سامنے کھیلنے میں بے حد خوشی ہوتی ہے ،انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں 15سال اور پاکستان میں 10سال بعد پہلی گیند کر کے خود کو خوش نصیب تصور کرتا ہوں،انہوں نے مزید بتا یا کہ تمام بالرز کو وقار یونس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے انہوں نے کہا کہ میرے بڑے بھائی ریاض آفریدی نے بھی پاکستان کی طرف سے ایک ٹیسٹ میں کھیلا ہے اور اس ٹیسٹ میچ میں انہوں نے بھی میری بہت مدد کی ہے۔

۔۔۔۔۔ذیشان کمبوہ /ناصر راجہ
وقت اشاعت : 12/12/2019 - 22:00:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :