بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں حیران کن وائیڈ اور نو بالز
سوشل میڈیا میں فکسنگ کا شبہ ظاہر کیا جانے لگا
ذیشان مہتاب جمعہ 13 دسمبر 2019 16:14
ڈھاکا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 دسمبر2019ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں حیران کن واقعہ پیش آیا جس پر سوشل میڈیا میں فکسنگ کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ سلہٹ تھنڈرز کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈین فاسٹ باﺅلر کرشمار سنٹوکی کی دو گیندوں نے سوالات اٹھادیے۔ انہوں نے پہلے چٹوگرام چیلنجرز کے اویشکا فرنینڈو کو گیند کرائی جو غیرمعمولی حد تک وائیڈ تھی، وکٹ کیپر ڈائیو لگانے کے باوجودگیند نہ پکڑسکا اور وہ باﺅنڈری لائن پار کرگئی۔
ایک گیند بعد انہوں نے نوبال پھینکی ان کا پیر کریز سے واضح طور پر لگ بھگ ایک میٹر باہر تھا۔ اس موقع پر کمنٹیٹر بھی حیران تھے کہ کس طرح اس قدر بڑی نوبال ہوسکتی ہے۔یاد رہے کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ اس سے قبل بھی فکسنگ کے الزامات کی زد میں رہی ہے اور سوشل میڈیا پر اس واقعے کے بعد لیگ میں سپاٹ فکسنگ کا شبہ ظاہر کیا جانے لگا ہے ۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 13/12/2019 - 16:14:55
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
سٹیفانوس ، کیسپر رڈ اور کیمرون نوری بارسلونا اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں داخل
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20میچ ہفتے کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 21 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
ممبئی انڈینز نے انڈین پریمیئر لیگ میں پنجاب کنگز کو9 رنز سے ہرادیا
-
انگلش پریمیئر لیگ میں (کل) مزید 2کھیلے جائیں گے
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا