بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، راجشاہی رائلز نے سلہٹ تھنڈر کو ہرا دیا

جمعہ 13 دسمبر 2019 19:34

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، راجشاہی رائلز نے سلہٹ تھنڈر کو ہرا دیا
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں راجشاہی رائلز نے سلہٹ تھنڈر کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا، جمعہ کو کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں سلہٹ تھنڈر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 91 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، محمد متھن اور مصدق حسین نے 20 ، 20 رنز بنائے، الوک کپالی نے تین جبکہ روی بوپارہ اور فرحاد رضا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

جواب میں راجشاہی رائلز نے ہدف 10.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، لٹن داس نے 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، الوک کپالی کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 13/12/2019 - 19:34:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :