خواہش ہے پاکستان ٹیم کراچی ٹیسٹ جیت لے،سرفراز احمد

دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر بے انتہا خوشی ہے، موقع ملا تو کراچی ٹیسٹ دیکھنے جاوں گا،سابق کپتان

جمعہ 13 دسمبر 2019 23:38

خواہش ہے پاکستان ٹیم کراچی ٹیسٹ جیت لے،سرفراز احمد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ خواہش ہے پاکستان ٹیم کراچی ٹیسٹ جیت لے۔

(جاری ہے)

سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر بے انتہا خوشی ہے، موقع ملا تو کراچی ٹیسٹ دیکھنے جاوں گا۔انہوں نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کو لانے کے لیے اسکول کرکٹ بہت ضروری ہے، اسکول کرکٹ سے ٹیلنٹ ملتا ہے، بہت اچھی بات ہے کہ اب اسکولز میں گیمز کو پروموٹ کیا جارہا ہے ۔
وقت اشاعت : 13/12/2019 - 23:38:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :