چوتھا عیسیٰ لیب کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ ،دفاعی چمپئن نیبر ہڈ اور نشتر کلب نے کامیابی سمیٹ لی

جمعہ 13 دسمبر 2019 23:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹریز کے تعاون سے عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر جاری "چوتھا عیسیٰ لیب کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2019؁ئ"میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔پہلا میچ دفاعی چمپئن NEIGHBOURHOODباسکٹ بال کلب نے مد مقابل عثمان باسکٹ بال کلب کو کانٹے دار مقابلے میں آخری لمحات پر 46کے مقابلے میں 48باسکٹ پوائنٹس سے مات دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے سوزیر 16،ہالار حسین 13اور عبداللہ نے 12جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے عثمان خواجہ اور حمزہ خواجہ 12,12اور حسن اقبال اور حمزہ پروانی نے 10,10پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں رہے۔

کھیلے گئے دوسرے میچ میں نشتر باسکٹ بال کلب نے مد مقابل آرام باغ باسکٹ بال کلب کو 44کے مقابلے میں 64باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی فاتح کلب کی جانب سے محمد عباس 22،محمد فرقان 20اور اکبر خان نے 10جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے حسن اقبال جونیئر 14،سعد صلاح الدین 12اور عبدالرحمن 10پوائنٹس کے ساتھ نمایاں رہے ۔

(جاری ہے)

کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض طارق حسین ،نزاکت خان ،زاہد ملک اور ممتاز احمد نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،راج کمار لکھوانی اور ڈاکٹر نعیم احمد تھے ۔

میچ سے قبل مہمان خصوصی کھیلوں کے معروف سرپرست غلام یاسین سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر KBBAکے صدر غلام محمد خان ،قومی سلیکٹر عبد الناصر ، سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے محمد خالد رحمانی ،سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ، سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق ،سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری اعجاز احمد ،ٹی وی آرٹسٹ بے نظیر بلوچ اور دیگر موجود تھے ،غلام یاسین نے اس موقع پر کہاکہ شہر قائد میں باسکٹ بال کھیل کا فروغ اور کورٹ کو آباد رکھنا غلام محمد خان کا کارنامہ ہے انہوںنے کہاکہ کھیلوں کے فروغ کے لئے جہاں میدانوں کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنایا جارہا ہے وہیں علاقائی سطح پر باسکٹ بال کھیل کو فروغ دینے کے لئے کورٹ کا قیام بھی ضروری ہے ۔

وقت اشاعت : 13/12/2019 - 23:38:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :