نیشنل بینک یوتھ ہاکی ڈویلپمنٹ پروگرام انڈر 18 کوچنگ کیمپ سکھر میں لگا یا جائیگا

جمعہ 13 دسمبر 2019 23:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) نیشنل بینک کے زیراہتمام نیشنل بینک یوتھ ہاکی ڈویلپمنٹ پروگرام انڈر 18بوائز اینڈ گرلزکوچنگ کیمپ بروز منگل17دسمبر کو10 بجے صبح پیپلز ہاکی اسٹیڈیم سکھر میں لگایا جائیگااس کا افتتاح نیشنل بینک مین برانچ کے منیجر شاہد جتوئی کرینگے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی کے صدر عارف حسین اور دیگر موجود ہونگے۔

(جاری ہے)

کیمپ کمانڈنٹ سید ابوزرامرئو ہونگے جوانڈر 18 بوائز اینڈ گرلز کھلاڑیوں کو ہاکی کی تکنیکی اوراسکی مہارتوں سے روشناس کرائے گے جبکہ انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی سمیرسلیم، فصیح الراحمن گول کیپرکوچ ہونگے اس کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو خصوصی لیکچربھی د ے جائیں گے اور سائنٹفک ٹریننگ فٹنس اور کھیل کو بہتربنانے کی ہدایات بھی کرینگے۔
وقت اشاعت : 13/12/2019 - 23:38:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :