آل پاکستان انٹر بورڈ تھروبال چیمپیئن شپ میں بوائز مقابلے آج سے شروع ہو نگے

ہفتہ 14 دسمبر 2019 10:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) آل پاکستان انٹر بورڈ تھروبال چیمپیئن شپ میں بوائز مقابلے (آج) اتوار سے حیدر آباد میں شروع ہو نگے۔

(جاری ہے)

بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن حیدر آباد کی سپورٹس آفیسر شاہدہ شیخ نے بتایاکہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں سات بورڈز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں حیدرآباد، پشاور، میرپور خاص، لاڑکانہ، کوئٹہ، بنوں اور سوات بورڈ شامل ہیں۔ چیمپیئن شپ میں بوائزاورگر لز کے الگ الگ مقابلے منعقد ہونگے، بوائز کے مقابلے 15 دسمبر سے شروع ہو نگے جبکہ گرلز کے مقابلے 19 دسمبر سے شروع ہو نگے۔ گرلز کے مقابلوں منیجرز کا اجلاس 18 دسمبر کو ہوگا۔
وقت اشاعت : 14/12/2019 - 10:35:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :