پرتھ ٹیسٹ،امپائر علیم ڈار زخمی ہوگئے

علیم ڈار کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی، ٹیسٹ میچ میں دوبارہ امپائرنگ کے فرائض انجام دئیے

ہفتہ 14 دسمبر 2019 19:57

پرتھ ٹیسٹ،امپائر علیم ڈار زخمی ہوگئے
پرتھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار نیوزی لینڈ کی فیلڈنگ کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔پرتھ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوران امپائر علیم ڈار ٹم ساوتھی کا تھرو لگنے سے زخمی ہوئے۔ٹم سائوتھی کے تھرو سے بچنے کی کوششوں میں علیم ڈار مچل سینٹنر سے بھی ٹکراگئے۔

(جاری ہے)

علیم ڈار کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی، جس کے بعد انہوں نے ٹیسٹ میچ میں دوبارہ امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے علیم ڈار نے اس ٹیسٹ میں ایک ریکارڈ اپنے نام کیا، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 129 میچز سپروائز کرنے والے امپائر بن گئے ہیں۔اس سے قبل یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے اسٹیوبکنر کا تھا، جنہوں نے 128 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کی تھی، جو علیم ڈار کے بھی فیورٹ امپائر رہے ہیں
وقت اشاعت : 14/12/2019 - 19:57:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :