لیفٹیننٹ جنرل شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ ٹورنامنٹ سپانسرڈ بائی سامبا بینک کا فائنل (کل ) کھیلا جائے گا

ہفتہ 14 دسمبر 2019 19:57

لیفٹیننٹ جنرل شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ ٹورنامنٹ سپانسرڈ بائی سامبا بینک کا فائنل (کل ) کھیلا جائے گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لیفٹیننٹ جنرل شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ ٹورنامنٹ سپانسرڈ بائی سامبا بینک کا فائنل کل بروز (اتوار)کو ڈائمنڈ پینٹس اور ماسٹر پینٹس کے درمیان ہوگا۔ فائنل کے مہمان خصوصی سامبا بینک کے صدر اور سی ای او شاہد ستار مہمان خصوصی ہوں گے۔

سامبا بین کے سینئر نائب صدر عمر لیاقت کے مطابق سامبا بینک گزشتہ کئی سال سے پولو کو سپانسر کر رہا ہے اور ہم اپنی سوشل ذمہ داری پوری کرتے ہوئے اس سال بھی جنرل شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ کو سپانسر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سامبا بینک کی ٹیم بھی گزشتہ تین ہفتوں سے پولو کھیل رہی ہے۔ادھر گزشتہ روز گرائونڈز گیلے ہونے کی وجہ سے میچوں کی بجائے پنلٹی شوٹس پر فائنل کھیلنے والی ٹیموں کا فیصلہ ہوا۔

(جاری ہے)

پہلے ڈائمنڈ پینٹس کا مقابلہ بلیک ہارس پینٹس /ارٹیما میڈیکل سے ہوا جو ڈائمنڈ پینٹس نے 9-8 سے سڈن ڈیتھ پر جیتا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے راجہ ارسلان جلیل نے اپنی چاروں پنلٹی پر گول سکور کیا جبکہ جیک ولیم ہائیڈ نے چار پر دو پر گول سکور کیا۔ بلیک ہارس پینٹس کی طرف سے ابوبکر صدیق اور حمزہ مواز دونوں نے تین تین پنلٹی پر گول سکور کیے۔ اس طرح مقابلہ چھ چھ گول سے برابر ہوگیا پھر ڈائمنڈ پینٹس نے مسلسل تین پنلٹی سکور کیں جبکہ بلیک ہارس پینٹس دو پنلٹی سکور کر سکا اس طرح ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم نے مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ادھر ماسٹر پینٹس نے ماسٹر پینٹس بلیک کو 7-6 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ماسٹر پینٹس کی طرف سے بلال حئی نے چاروں پر گول سکور کیا جبکہ ماریانو ریگل نے تین پنلٹی پر تین ہی گول سکور کیے۔ ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے احمد علی ٹوانہ اور مینول کرانزا دونوں نے ایک ایک پنلٹی مس کی جبکہ تین تین گول سکور کیے اس طرح ماسٹر پینٹس کی ٹیم 7-6 سے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرگئی۔ ادھر منوں پولو /گارڈ گروپ نے لیک سٹی کو پنلٹی شوٹس پر 7-5 سے ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ باڑیز نے پارک ویو /اے او ایس پولو ٹیم کو 8-7 سے ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 14/12/2019 - 19:57:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :