مبادلہ ورلڈ اوپن ٹینس چمپئن شپ 19 دسمبر سے ابوظہبی میں شروع ہوگی

اتوار 15 دسمبر 2019 14:05

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2019ء) مبادلہ ورلڈ اوپن ٹینس چمپئن شپ کا بارہواں ایڈیشن 19 دسمبر سے ابوظہبی میں شروع ہوگا۔انتظامیہ کے مطابق چمپئن شپ ہارڈ کورٹ پر کھیلی جائے گی جس میں دنیائے ٹینس کے نامور ٹینس سٹار ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگے۔

(جاری ہے)

ٹینس چمپئن شپ ابوظہبی کے انٹرنیشنل ٹینس کمپلیکس میں کھیلی جائے گی، چمپئن شپ میں میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں سربین شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو نوویک جوکوچ اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے جبکہ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں امریکہ کی سرینا ولیمز ٹائٹل کے دفاع کے لئے میدان میں اتریں گی۔

نوویک جوکووچ نے مبادلہ ورلڈ ٹینس چمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کی ہے ۔ چمپئن شپ 19 دسمبر سے شروع ہوکر 21 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔ چمپئن شپ کے لئے 2 لاکھ 50 ہزار کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 15/12/2019 - 14:05:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :