ان 2 پاکستانیوں کی بدولت افغان کرکٹرز کا کھیل مزیدبہتر ہوا:رحمت اللہ قطرہ

راشد لطیف اور انضمام کی بدولت افغان کرکٹرز کے کھیل میں نکھار پیدا ہوا: افغان قونصل جنرل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 16 دسمبر 2019 11:46

ان 2 پاکستانیوں کی بدولت افغان کرکٹرز کا کھیل مزیدبہتر ہوا:رحمت اللہ قطرہ
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 دسمبر2019ء) کراچی میں تعینات افغان قونصل جنرل رحمت اللہ قطرہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں کرکٹ کو دوام بخشنے میں پاکستان کا اہم کردار ہے راشد لطیف اور انضمام الحق کی کوچنگ کی بدولت افغان کرکٹرز کے کھیل میں نکھار پیدا ہوا۔ایک انٹر ویو کے دوران انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں استحکام پیدا کرنے میں کرکٹ اہم کردار ادا کرسکتی ہے، خواہش ہے کہ دیگر شعبوں کے طرح کھیل خاص طور پر کرکٹ کے میدان میں تعاون کو تقویت دی جائے ، کراچی میں 10 برس کے بعد ٹیسٹ میچ کا انعقاد خوش آئند ہے۔

رحمت اللہ قطرہ نے کہا کہ افغانستان انٹرنیشنل کرکٹ میں تیزی کے ساتھ اپنا مقام بنا رہا ہے، راشد خان سمیت دیگر افغان کرکٹرز نے اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے، افغانستان میں کرکٹ کو دوام بخشنے میں پاکستان کا اہم کردار ہے، پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتانوں راشد لطیف اور انضمام الحق کی کوچنگ کی بدولت افغان کرکٹرز کے کھیل میں نکھار پیدا ہوا۔

(جاری ہے)

افغان قونصل جنرل نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات اور تہذیب، ثقافت اور روایات یکساں ہیں، کراچی شہر ایک خوبصورت شہر ہے جو اب امن کا گہوارہ بن کر ترقی کی راہ پر چل نکلا ہے، کراچی میں 10 برس کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کا انعقاد مسرت کن ہے جس سے کرکٹ کے دلدادہ شہریوں کو بہترین تفریح میسر آئے گی۔
وقت اشاعت : 16/12/2019 - 11:46:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :