فٹ بالرمیسوت اوزیل جعلی خبروں سے دھوکہ کھا گئے،

حقیقت جاننے کے لئے سنکیانگ کا دورہ کریں، چین

پیر 16 دسمبر 2019 15:03

فٹ بالرمیسوت اوزیل جعلی خبروں سے دھوکہ کھا گئے،
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2019ء) چین نے کہا ہے کہ جرمن فٹ بال کلب آرسینل کے کھلاڑی میسوت اوزیل چین میں یغوراقلیتوں کے ساتھ سلوک سے متعلق جعلی خبروں سے دھوکہ کھا گئے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اصل حقیقت سے آگاہی کے لئے خود سنکیانگ کا دورہ کر یں۔

(جاری ہے)

پیر کو بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے میسوت اوزیل کے تنقیدی ریمارکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ان کے خیالات جھوٹے دعووں سے متاثر ہیں اور وہ اصل حقیقت جاننا چاہیں تو چین انہیں سنکیانگ کا دورہ کرنے کے لئے خوش آمدید کہے گا۔

یاد رہے کہ سٹرائیکر مڈ فیلڈر میسوت اوزیل نے سنکیانگ میں یغور برادری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر سخت ریمارکس دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’یغور وہ جنگجو ہیں جو ظلم و ستم سہہ رہے ہیں‘‘۔
وقت اشاعت : 16/12/2019 - 15:03:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :