بے نظیر بھٹو شہید ٹینس چیمپئن شپ میں عقیل خان، سمیع، شاہد آفریدی، اسرار گل، اسد اللہ، ہیرا عاشق، محمد شعیب، مزمل مرتضیٰ، امن عتیق، مدثر مرتضیٰ اور حذیفہ نے اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا

پیر 16 دسمبر 2019 16:44

بے نظیر بھٹو شہید ٹینس چیمپئن شپ میں عقیل خان، سمیع، شاہد آفریدی، اسرار گل، اسد اللہ، ہیرا عاشق، محمد شعیب، مزمل مرتضیٰ، امن عتیق، مدثر مرتضیٰ اور حذیفہ نے اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2019ء) بے نظیر بھٹو شہید ٹینس چیمپئن شپ میں عقیل خان، سمیع، شاہد آفریدی، اسرار گل، اسد اللہ، ہیرا عاشق، محمد شعیب، مزمل مرتضیٰ، امن عتیق، مدثر مرتضیٰ اور حذیفہ نے اپنے اپنے میچز جیت کر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے چیمپئن شپ کے دوسرے روز عقیل خان نے فیضان فیاض کو 6-1 اور 6-1 سے، سمیع نے شاکر اللہ کو 6-3 اور 6-0 سے، شاہد آفریدی نے محمد منہاس کو 6-3 اور 6-2 سے، اسرار گل نے دانش رمضان کو 6-2 اور 6-3 سے، اسد اللہ نے اعجاز خان کو 6-1، 4-6 اور 6-3 سے، ہیرا عاشق نے ایاز خان کو 6-0 اور 6-2 سے، محمد شعیب نے فریاد علی راجہ کو 6-1 اور 6-0 سے ، مزمل مرتضیٰ نے ثاقب حیات کو 6-1 اور 6-0 سے، امن عتیق نے شاہین محمود کو 6-1 اور 6-1 سے، مدثر مرتضی نیجبران الحق 6-2 اور 6-3 سے، حذیفہ نے احمد بابر کو 6-0 اور 6-0 سے اپنے اپنے میچز جیت کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے، چیمپئن شپ میں نو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اور ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر-18،بوائز انڈر-14، بوائز انڈر-12، بوائز انڈر-10، 45 پلس اور میڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں، 16 دسمبر کو مین کوالیفائنگ راؤنڈ، 20 دسمبر کو کوارٹر فائنل، 21 دسمبر کو سیمی فائنل اور 22 دسمبر کو فائنل مقابلے کھیلے جائیں گے، چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے اور چیمپئن شپ میں دس لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 16/12/2019 - 16:44:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :