اوپنر عابد علی کرکٹ کے نیل آرم سٹرونگ قرار

وقار یونس نے راولپنڈی ٹیسٹ میں عابد علی کو تاریخی کارنامہ انجام دینے پر ’لیجنڈ‘ قرار دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 16 دسمبر 2019 16:53

اوپنر عابد علی کرکٹ کے نیل آرم سٹرونگ قرار
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 دسمبر2019ء) پاکستانی اوپنر عابد علی کو تاریخ ساز سنچری بنانے پر کرکٹ کے نیل آرم سٹرونگ کا خطاب مل گیا۔قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی، بولنگ کوچ وقار یونس، سابق کھلاڑیوں نے عابد علی کو روالپنڈی ٹیسٹ میں شاندار سنچری پر مبارک باد دی۔کپتان اظہر علی نے عابد علی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ” عابد نے پہلے ٹیسٹ اور ون ڈے میں سنچری بنائی، وہ ابھی مزید ریکارڈ بھی بنائیں گے“۔

(جاری ہے)

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے عابد علی کو کرکٹ کا نیل آرم سٹرونگ قرار دے دیا۔
ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے راولپنڈی ٹیسٹ میں عابد علی کو تاریخی کارنامہ انجام دینے پر ’لیجنڈ‘ قرار دیا۔
سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے عابد علی کو سپیشل ریکارڈ بنانے پر مبارک باد دی۔
یاد رہے کہ عابد علی راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو میچ میں سنچری سکور کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بنے تھے ۔                                                                                                  
وقت اشاعت : 16/12/2019 - 16:53:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :