امپائر کے فیصلے پر بھارتی کپتان کوہلی بپھر گئے

جدیجا کیخلاف رن آﺅٹ اپیل مسترد ہوئی،پولارڈ نے دیر سے اپیل کی جس پر کوہلی آﺅٹ فیلڈ پر جاتے جاتے رک گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 16 دسمبر 2019 17:39

امپائر کے فیصلے پر بھارتی کپتان کوہلی بپھر گئے
چنائی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 دسمبر2019ء) ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے میچ میں امپائرنگ فیصلے پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی بپھر گئے۔ بھارتی اننگز کے 48 ویں اوور میں روندراجدیجا کے خلاف رن آﺅٹ کی اپیل امپائر نے مستردکی لیکن جب فاسٹ باﺅلر نے اگلی گیند کرانے کے لیے ایکشن لیا تو ویسٹ انڈین کپتان پولارڈ نے غالباً ڈریسنگ روم سے سگنل ملنے پر تھرڈ امپائر کی طرف رجوع کی درخواست کی جس پر گرما گرمی ہونے لگی، البتہ رے پلے دیکھنے کے بعد تھرڈ امپائر کی جانب سے بیٹسمین کو آﺅٹ قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس پر کوہلی ڈریسنگ روم سے اٹھ کر آﺅٹ فیلڈ میں جانے لگے لیکن پھر رک گئے۔پہلے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے جب کہ کوہلی صرف 4 رنز بنا کر کلین بولڈ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے یہ ہدف 48 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ویسٹ انڈیز کے لیے شائی ہوپ اور شیمرون ہیٹمائر نے سنچریاں سکور کیں ۔                                                                                                                                                                        
وقت اشاعت : 16/12/2019 - 17:39:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :