قطر ٹی10 لیگ میں کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
ایونٹ کے آغاز سے چند روز قبل منتظمین اور ٹیموں میں مشکوک تبدیلیاں کی گئیں
ذیشان مہتاب بدھ 18 دسمبر 2019 12:04
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 دسمبر2019ء) قطر ٹی10 لیگ کے حوالے سے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے اینٹی کرپشن یونٹ نے تحقیقات شروع کر دیں۔پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ،وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل،سابق ٹی ٹونٹی کپتان محمد حفیظ سمیت کئی غیر ملکی کرکٹرزاس ایونٹ میں شریک ہوئے تاہم سابق کپتان سرفراز احمد کو آخری لمحات میں جانے سے روک دیا گیا تھا۔
آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے جنرل منیجر الیکس مارشل کا کہنا ہے کہ منتظمین کا پلان اور ٹھوس معلومات دیکھتے ہوئے قطرٹی 10 لیگ کی منظوری دی گئی تھی۔ ایونٹ کے آغاز سے چند روز قبل منتظمین اور ٹیموں میں تبدیلیوں نے چیزیں مشکوک بناتے ہوئے ہمارے کان کھڑے کر دیے، اس لئے کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا۔الیکس مارشل نے کہا کہ ہم قطر اور دنیا بھر میں سرگرم کرپٹ عناصر کی لیگ کے دوران فکسنگ سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹ بنے، اس معاملے میں مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 18/12/2019 - 12:04:14
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
علیم ڈار 25 سال ذمہ داریاں نبھانے والے دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
-
شاہین آفریدی کو غلط طریقے سے کپتان کے عہدے سے ہٹایا گیا : رمیز راجہ
-
قومی ٹیم میں کم بیک ایسا لگ رہا ہے جیسے میرا ڈیبیو ہو: محمد عامر
-
پنڈی سٹیڈیم میں بارش، بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر سوال اٹھا دیا
-
رکن صوبائی اسمبلی حنیف خان پتافی کا سپورٹس کمپلیکس ڈیرہ غازی خان کا دورہ،انتظامات پر تشویش کا اظہار
-
اے سی سی پریمیئر کپ سیمی فائنل، اومان نے ہانگ کانگ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا