قطر ٹی10 لیگ کے حوالے سے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے تحقیقات شروع کر دیں

ہم قطر اور دنیا بھر میں سرگرم کرپٹ عناصر کی لیگ کے دوران فکسنگ سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹ بنے، مزید تحقیقات جاری ہیں ، الیکس مارشل

بدھ 18 دسمبر 2019 14:03

قطر ٹی10 لیگ کے حوالے سے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے تحقیقات شروع کر دیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2019ء) قطر ٹی10 لیگ کے حوالے سے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے تحقیقات شروع کر دیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سلمان بٹ،کامران اکمل،حفیظ سمیت کئی کرکٹرزاس ایونٹ میں شریک ہوئے۔ سرفراز احمد کو آخری لمحات میں جانے سے روک دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے جنرل منیجر الیکس مارشل نے کہاکہ منتظمین کا پلان اور ٹھوس معلومات دیکھتے ہوئے قطرٹی 10 لیگ کی منظوری دی گئی تھی۔

ایونٹ کے آغاز سے چند روز قبل منتظمین اور ٹیموں میں تبدیلیوں نے چیزیں مشکوک بناتے ہوئے ہمارے کان کھڑے کر دیے، اس لئے کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا۔الیکس مارشل نے کہا کہ ہم قطر اور دنیا بھر میں سرگرم کرپٹ عناصر کی لیگ کے دوران فکسنگ سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹ بنے، اس معاملے میں مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
وقت اشاعت : 18/12/2019 - 14:03:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :