گریگ لیڈلا کا انٹرنیشنل رگبی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

جمعہ 20 دسمبر 2019 12:04

گریگ لیڈلا کا انٹرنیشنل رگبی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ایڈنبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2019ء) سکاٹ لینڈ کے گریگ لیڈلا نے بین الاقوامی رگبی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ گریگ لیڈلا رواں سال جاپان میں کھیلے گئے نویں عالی کپ رگبی ٹورنامنٹ کے بعد بین الاقوامی رگبی سے مستعفی ہونے والے تیسرے سکاٹش کھلاڑی ہیں۔ گریگ لیڈلا نے 2010ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایڈنبرگ کی جانب سے کھیلتے ہوئے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد انہوں نے مسلسل اپنی ٹیم کی نمائندگی کی اور 39 مرتبہ قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دیئے۔ واضح رہے کہ وہ قومی ٹیم چھوڑنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے 34 سال کی عمر میں عالمی سطح پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ گریگ لیڈلا نے کہا ہے کہ یہ شاید میرے لئے سب سے مشکل فیصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے کیریئر کے دوران ٹیم اور ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ جو وقت گزا وہ اس کو کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے۔
وقت اشاعت : 20/12/2019 - 12:04:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :