کراچی ٹیسٹ میں پاکستانی اوپنرز نے تاریخ رقم کردی

سری لنکا کے خلاف پہلی وکٹ پر بہترین شراکت داری کا ریکارڈ بنا ڈالا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 21 دسمبر 2019 12:22

کراچی ٹیسٹ میں پاکستانی اوپنرز نے تاریخ رقم کردی
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21دسمبر 2019ء) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستانی اوپنرز نے کھانے کے وقفے پر بغیر کسی نقصان کے 175رنز بنا لیے ہیں ۔نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، کراچی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ کے تیسرے دن پاکستان نے 57 رنز پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو عابد علی 32 جب کہ شان مسعود 21 رنز پر کھیل رہے تھے، دونوں کھلاڑیوں نے بڑے ذمہ دارانہ انداز میں اپنی اننگز کو آگے بڑھایا اور سب سے پہلے سری لنکا کی 80رنز کی برتری کو ختم کیا،جسکے بعد بھی دونوں کھلاڑیوں نے نسبتاً تیز رفتاری سے کھیل کو جاری رکھا اور کھانے کے وقفے تک بغیر کسی نقصان کے 175 رنز بنالئے،یہ کسی بھی پاکستانی جوڑی کی جانب سے سری لنکا کےخلاف پہلی وکٹ پر بنائی گئی سب سے بڑی پارٹنر شپ ہے،اس سے قبل شاہد آفریدی اور وجاہت اللہ واسطی نے 1999ءمیں سری لنکا کے خلاف قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں پہلی وکٹ کے لیے 156رنز جوڑے تھے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پاکستان کی پہلی اننگز میں 191رنز کے جواب میںجمعے کو ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن سری لنکا نے3وکٹوں کے نقصان پر 61 رنز سے اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا،ایمبلڈیا کو عباس نے13رنز پر پوویلین بھیجا جبکہ اینجلو میتھیوز13رنز بنا کر شاہین آفریدی کا شکار بنے ، دھننجیا ڈی سلوا اور چندیمل نے چھٹی وکٹ کے لیے 67رنز کا اضافہ کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی جسکے بعد ڈی سلوا 32رنز بنا کر شاہین آفریدی کا تیسرا شکا ر بنے، 184 کے مجموعی سکور پر نیروشن ڈیکویلا بھی ہمت ہار بیٹھے اور 21 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

سری لنکا کے آٹھویں آﺅٹ ہونےوالے کھلاڑی دنیش چندیمل ہیں جنہوں نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے سب سے زیادہ 74 رنز بنائے اور حارث سہیل کی گیند پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ ہو گئے ،دلرووان پریرا 48رنز بنا کر شاہین آفریدی کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوئے اور کمارا کو آﺅٹ کرکے پاکستانی پیسر نے اپنی5ویں وکٹ حاصل کی ۔اس سے قبل جمعرات کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کراچی میں کھیلے جانےوالے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 191 پر آﺅٹ ہو گئی تھی۔

اسد شفیق اور بابر اعظم نے نصف سنچریاں مکمل کی ہیں، سری لنکا کے لاہیرو کمارا اور لستھ ایمبل دینیا نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور اظہر عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شان مسعود پانچ رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے،کپتان اظہر علی بھی دوسری ہی گیند پر ہی بولڈ ہو گئے۔عابد علی 38 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ بابر اعظم نے 60 رنز بنا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی، جبکہ اسد شفیق 63 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔

محمد رضوان 4 اور یاسر شاہ بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے اظہر علی سمیت تین کھلاڑی صفر پر آﺅٹ ہوئے۔اس سے قبل پاکستان کےلئے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ بھاری ثابت ہوا جب دس کے مجموعی سکور پر دو وکٹیں گر گئیں۔ شان مسعود چھ اور اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے فرنینڈو کا شکار بنے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 65 کے مجموعی سکور پر گری جب عابد علی 38 رنز بنا کر لہیرو کمارا کی گیند پر آﺅٹ ہوئے۔

بابر اعظم نے 60 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ایمبلدینیا کی گیند پر سٹمپڈ ہوئے۔ حارث سہیل بھی امبلدینیا کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، انہوں نے صرف نو رنز بنائے۔ اسکے بعد اوپر تلے پاکستان کی مزید دو وکٹیں گر گئیں، محمد رضوان چار اور یاسر شاہ بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے۔محمد عباس بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کےلئے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، عثمان شنواری کی جگہ یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ فواد عالم ایک بار پھر ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا راولپنڈی میں ہونےوالا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔
وقت اشاعت : 21/12/2019 - 12:22:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :