کیویز کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں بھی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کروں گا، مچل سٹارک

منگل 24 دسمبر 2019 11:19

کیویز کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں بھی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کروں گا، مچل سٹارک
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2019ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر مچل سٹارک نے کہا ہے کہ وہ کیویز کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور اپنی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتوحات دلانے کے لئے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ (کل) جمعرات سے میلبورن میں شروع ہوگا۔ آسٹریلوی ٹیم کو کیویز کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، میزبان ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پہلے پنک بال ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں 296 رنز سے شکست دی تھی۔ کیویز کے خلاف پرتھ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے مچل سٹارک نے کہا کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں، انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کیلئے میدان میں اتریں گے اور کیویز کو شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرینگے۔
وقت اشاعت : 24/12/2019 - 11:19:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :