پاکستانی ٹیم کے دورہ ہالینڈ اور آئرلینڈ کا شیڈول جاری

منگل 24 دسمبر 2019 15:13

پاکستانی ٹیم کے دورہ ہالینڈ اور آئرلینڈ کا شیڈول جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2019ء) پاکستانی ٹیم کے جولائی 2020 میں دورہ ہالینڈ اور آئرلینڈ کا باقاعدہ شیڈول جاری کردیاگیا۔پی سی بی نے اکتوبر میں دورہ انگلینڈ سے پہلے ان ٹیموں کے خلاف میچز کھیلنے کا اعلان کیاتھا۔

(جاری ہے)

اب میزبان بورڈ ز نے اپنا شیڈول باقاعدہ طورپر آئی سی سی کو بھی بھجوادیاہے جس کے تحت پاکستان کرکٹ ٹیم 4، 7 اور 9 جولائی کو ہالینڈ کے خلاف ایمسٹرڈیم میں ون ڈے میچ کھیلے گی۔ ان میچوں کے بعد گرین شرٹس آئرلینڈ کا دورہ کریں گے۔پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچ بارہ اورچودہ جولائی کو رکھے گئے ہیں۔اس سے پہلے آئرلینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 24/12/2019 - 15:13:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :