قائد اعظم کپ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کل شروع ہوگی

منگل 24 دسمبر 2019 15:31

قائد اعظم کپ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کل شروع ہوگی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2019ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام قائد اعظم کپ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کل بدھ سے سپورٹس جمنازیم ڈبل روڈ، راولپنڈی میں شروع ہوگی، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر توحید عباسی نے اے پی پی کو بتایا کہ دو روزہ چیمپئن شپ صوبائی کوچ یاسمین اختر کی زیرنگرانی ہوگی جس میں گرلز اینڈ بوائز انڈر 14 اور انڈر 16 کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب (کل) جمعرات کو ہو گی جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہیر انور جبہ ہوں گے جو فاتح اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔
وقت اشاعت : 24/12/2019 - 15:31:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :