قومی کرکٹر محمد حفیظ پر پابندی عائد کر دی گئی

انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستانی آل راونڈر کا باولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دے کر انہیں انگلینڈ کے کسی بھی ٹورنامنٹ میں گیند بازی کرنے سے روک دیا

muhammad ali محمد علی منگل 24 دسمبر 2019 19:41

قومی کرکٹر محمد حفیظ پر پابندی عائد کر دی گئی
لندن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 دسمبر 2019ء) قومی کرکٹر محمد حفیظ پر پابندی عائد کر دی گئی، انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستانی آل راونڈر کا باولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دے کر انہیں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں گیند بازی کرنے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سینئر کرکٹر اور آل راونڈر محمد حفیظ پر انگلش کرکٹ بورڈ نے پابندی عائد کر دی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ کا موقف ہے کہ محمد حفیظ پر انگلش کرکٹ بورڈ کے تحت کروائے جانے والے کسی بھی ٹورنامنٹ میں باولنگ کروانے پر پابندی عائد ہوگی۔ محمد حفیظ نے گزشتہ  ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کی تھی جہاں ان کے باولنگ ایکشن کا جائزہ لیا گیا۔ جائزے میں معلوم ہوا کہ محمد حفیظ کے بازو کا خم 15 ڈگری سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

اسی لیے اب انگلش کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ محمد حفیظ باولنگ ایکشن کی درستگی تک انگلینڈ کے کسی بھی ٹورنامنٹ میں گیند بازی نہیں کر سکیں گے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندی پر آل راونڈر محمد حفیظ نے بھی ردعمل دیا ہے۔ محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ چند خامیوں کی نشاندہی کے باوجود ریویو گروپ کی فائنڈنگ کو تسلیم کرتا ہوں۔ آئی سی سی سے منظورشدہ کسی بھی سینٹرمیں بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے تیار ہوں ۔ کوشش ہے کہ جلد اپنے باولنگ ایکشن میں موجود خامیوں کو دور کر کے دوبارہ سے انگلینڈ کی سرزمین پر باولنگ کروا سکوں۔
وقت اشاعت : 24/12/2019 - 19:41:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :