"باکسنگ ڈے ٹیسٹ"، آسٹریلوی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 467 رنز بناکر آئوٹ،

مشکلات کا شکار کیویز ٹیم نے دوسرے روز 2 وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بنالئے، میزبان ٹیم کی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 423 رنز درکار، ٹراوس ہیڈ 114، سٹیون سمتھ 85، ٹم پین 79 اور مارنس لبوشین 63 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، نیل واگنر نے چار، ٹم سائوتھی نے تین اور گرینڈہوم نے دو وکٹیں حاصل کیں

جمعہ 27 دسمبر 2019 12:41

"باکسنگ ڈے ٹیسٹ"، آسٹریلوی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 467 رنز بناکر آئوٹ،
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2019ء) آسٹریلیا کی ٹیم ٹراوس ہیڈ کی سنچری، سٹیون سمتھ، ٹم پین اور مارنس لبوشین کی نصف سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ کے خلاف"باکسنگ ڈے ٹیسٹ" میچ کے دوسرے روز پہلی اننگز میں 467 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، کیویز ٹیم مشکلات کا شکار، ٹراوس ہیڈ 114، سٹیون سمتھ 85 اور مارنس لبوشین 63 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے نیل واگنر نے چار، ٹم سائوتھی نے تین، کولن ڈی گرینڈہوم نے دو اور ٹرینٹ بولٹ نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دوسرے کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بنالئے اور اسے کینگروز کی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے 423 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 8 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی طرف سے پٹ کمنز اور جیمز پیٹنسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جمعہ کو میچ کے دوسرے روز میزبان ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 257 رنز 4 کھلاڑی آئوٹ پر شروع کی تو سٹیون سمتھ 77 اور ٹراوس ہیڈ 25 رنز پر کھیل رہے تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے محتاط انداز میں بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پانچویں وکٹ پر 68 رنز بنائے۔ سٹیون سمتھ اپنے گزشتہ روز کے سکور میں 8 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 85 رنز بناکر نیل واگنر کی گیند پر نیکولس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، اس کے بعد ٹراوس ہیڈ اور وکٹ کیپر کپتان ٹم پین نے انتہائی عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور چھٹی وکٹ پر 150 رنز کی شراکت داری قائم کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی سکور کو 434 رنز تک پہنچا دیا۔

ٹم پین آسٹریلیا کے چھٹے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 79 رنز بناکر نیل واگنر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے، مچل سٹارک 1 رن بناکر ٹم سائوتھی کی گیند پر کین ولیمسن کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، اس موقع پر ٹراوس ہیڈ کی عمدہ اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا اور وہ 114 رنز بناکر نیل واگنر کی گیند پر سانٹنر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، انکے بع کوئی کھلاڑی وکٹ پر نہ ٹھہر سکا، پیٹ کمنز صفر اور نیتھن لیون 1 رن بناکر پولین لوٹ گئے، جیمز پیٹنسن 14 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔

آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 467 رنز بناکر آئوٹ ہوگی۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے نیل واگنر نے چار، ٹم سائوتھی نے تین، کولن ڈی گرینڈ ہوم نے دو جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے ایک کھلاڑی کو آئو کیا۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز ٹام لیتھم اور ٹام بلنڈل نے مایوس کن انداز میں کیا۔ 39 کے مجموعی سکور پر دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، ٹام بلنڈل 15 رنز بناکر پیٹ کمنز کی گیند پر ٹم پین کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

کپتان کین ولیمسن بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور 9 رنز بناکر جیمز پیٹنسن کی گیند پر ٹم پین کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بنالئے اور اسے کینگروز کی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے 423 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 8 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ ٹام لیتھم 9 اور راس ٹیلر 2 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ آسٹریلیا کی طرف سے پٹ کمنز اور جیمز پیٹنسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
وقت اشاعت : 27/12/2019 - 12:41:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :