پانچواں اے پی ایس میموریل باڈی بلڈنگ مقابلے اختتام پذیر

پیر 30 دسمبر 2019 18:24

پانچواں اے پی ایس میموریل باڈی بلڈنگ مقابلے اختتام پذیر
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2019ء) پانچواں اے پی ایس میموریل باڈی بلڈنگ مقابلے اختتام پذیر ، قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقدہ چیمپئن شپ میں صوبہ بھر سے سو سے زائد تن سازوں نے دس مختلف ویٹ کیٹگری میں حصہ لیا ، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفندیارخٹک اور شہدائے آرمی پبلک سکول کے والدین نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ کے پی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے سربراہ حاجی رحیم جان ،صدر اعجاز احمد، سیکرٹری محمد اسماعیل ، پشاور ڈویژن کے صدر افتخاراحمد جنرل سیکرٹری تاج محمد خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

پی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاور میں شہدائے آرمی پبلک سکول کی یاد میں منعقدہ مقابلوں میں پچپن کلوگرام ویٹ گیٹگری میں عمران نے پہلی ، شکیل نے دوسری اور محمد خارث نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

60 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں عرفان نے پہلی ، سلمان نے دوسری اور ابرار نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ 65 کلوگرام کی پہلی کلاس میں عباس خان نے پہلی ، نیاز علی نے دوسری اور نوید خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ دوسری کلاس میں بشیر احمد نے پہلی بلال خان نے دوسری اور ثناء الله نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، 70 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں نو تن سازوں نے حصہ لیا جس میںپرویز خان نے پہلی ڈی آئی خان کے بلال خان نے دوسری اور مردان کے شیراز نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

اسی طرح 75 کلوگرام کی پہلی کلاس میں مردان کے شاہ زیب نے پہلی ، چارسدہ کے عمر خان نے دوسری مردان کے عباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی 75 کلوگرام کی دوسری کلاس میں تحسین نے پہلی ، صدام نے دوسری اور ہزارہ کے صدیق نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،80 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں امیر جمال نے پہلی ، خالد نے دوسری اور رحیم سید نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔آخر میں مہمان خصوصی نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔
وقت اشاعت : 30/12/2019 - 18:24:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :