آسٹریلیوی سپورٹس ویب سائٹ نے سال کی بہترین ٹیسٹ ٹیم سے کوہلی کو باہر کردیا
ٹیم میں بابر اعظم سمیت 4آسٹریلوی ،دو کیوی ،ایک برطانوی،ایک بھارتی، ایک جنوبی افریقی اور ایک افغان کھلاڑی شامل
ذیشان مہتاب منگل 31 دسمبر 2019 16:07
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 دسمبر2019ء) آسٹریلیا کی کھیلوں کی معروف ویب سائٹ فوکس سپورٹس نے سال کی بہترین ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا ۔11کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم میں 4آسٹریلوی ،دو کیوی ،ایک پاکستانی ،ایک برطانوی،ایک بھارتی، ایک جنوبی افریقی اور ایک افغان کھلاڑی شامل ہیں۔
ٹیسٹ ٹیم میںپہلے اوپنر نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم ہیں جنہوں نے رواں سال50.08کی اوسط سے601رنز بنائے ہیں جن میں3 سنچریاں شامل ہیں،دوسرے اوپنر بھارت کے میانک اگر وال ہیں جنہوں نے رواں سال59.04کی اوسط سے 794رنز بنائے جن میں3سنچریاں شامل تھیں ، اس ٹیم میں تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے مارنس سبسشین کو رکھا گیا ہے جنہوں نے اس سال سب سے زیادہ 1104ٹیسٹ رنز سکور کیے ہیں،انہوں نے یہ رنز 64.94کی اوسط سے بنائے ہیں جن میں تین سنچریاں بھی شامل تھیں،اس ٹیم میں چوتھا نمبر سابق آسٹریلیوی کپتان سٹیو سمتھ کا ہے جنہوں نے ایک سالہ پابندی بھگتنے کے بعد دھواں دھار طریقے سے انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کرتے ہوئے 74.23کی اوسط سے965رنز سکور کیے ،انہوں نے رواں سال 3 سنچریاں بھی بنائیں،اس ٹیم میں پانچواں نمبر پاکستان کے بابراعظم کا ہے جنہوں نے اس سال ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 68.44کی اوسط سے616رنز سکور کیے جن میں 3سنچریاں بھی شامل تھیں ، حیران کن طور پر بھارت کے ویرات کوہلی68کی اوسط سے612رنز بنانے کے باوجود اس ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے،برطانوی آ ل راﺅنڈر بین سٹوکس نے رواں سال45.61کی اوسط سے821رنز بنائے اور35.45کی اوسط سے22وکٹیں بھی حاصل کیں،جنوبی افریقی وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک 47.53کی اوسط سے713رنز بنا کر اس ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز بنے ہیں،افغان لیگ سپنر راشد خان اس سال15.76کی اوسط سے21شکار کرکے اس ٹیم کا حصہ بنے ہیں جبکہ20.13کی اوسط سے59وکٹیں لینے والے پیٹرک کمنز،17.81کی اوسط سے43وکٹیں لینے والے کیوی فاسٹ باﺅلر نیل ویگنراور 20.71کی اوسط سے42شکار کرنےوالے مچل سٹارک بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں ۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 31/12/2019 - 16:07:46
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ہری پور کے زیر اہتمام ثقافتی کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد
-
اے ایس علی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی ،سندھ اور بلوچستان کی ٹیموں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
-
کرکٹ کی طرح دیگر کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے پلان لارہے ہیں،صوبائی وزیر کھیل و یوتھ افیئرز فیصل ایوب کھوکھر
-
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
-
بنگلہ دیش اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 28 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
صدر پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کا ورلڈ کلاس سپورٹس مینو فیکچرنگ کمپنی فارورڈز سپورٹس کا دورہ