آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ پرسوں سے شروع ہوگا

بدھ 1 جنوری 2020 16:10

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ پرسوں سے شروع ہوگا
میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2020ء) نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ پرسوں 3جنوری 2020سے شروع ہوگا ۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز 13 جنوری سے شروع ہوگی۔یاد رہے کہ میزبان ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پہلے پنک بال ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں 296 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو247رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
وقت اشاعت : 01/01/2020 - 16:10:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :