لاہور میں موسم کی شدت، عالمی کبڈی کپ کی تاریخ تبدیل

اب کبڈی کا عالمی کپ 9 سے 16 فروی تک کھیلا جائے گا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 2 جنوری 2020 12:05

لاہور میں موسم کی شدت، عالمی کبڈی کپ کی تاریخ تبدیل
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جنوری2020ء) عالمی کبڈی کپ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے لاہور میں موجودہ موسم کی بری صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی کبڈی کپ کی تاریخ تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے اب یہ عالمی کبڈی کپ 9 سے 16 فروی تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے بتایا کہ عالمی کبڈی کپ 12 سے 19 جنوری تک کھیلا جانا تھا جس کی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری تھیں اور انتظامات بھی آخری مراحل میں تھے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی کبڈی کپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کوبراڈ کاسٹر ادارے نے 12 جنوری سے شروع ہونے والے کبڈی ورلڈکپ کی تاریخوں میں تبدیلی کا مشورہ دیا ہے جس پر پاکستان کبڈی فیڈریشن حکام نے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے۔

(جاری ہے)

کبڈی کے اس عالمی میں بھارت سمیت دس غیر ملکی ٹیموں کی شرکت کا اعلان کیا گیا ہے۔براڈ کاسٹ کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ سرد موسم میں لوگ زیادہ تعداد میں ان مقابلوں کو دیکھنے کے لیے نہیں آئیں گے، مناسب ہوگا کہ چند دن بعد اس ایونٹ کا آغاز کیا جائے۔

دوسری جانب فیڈریشن حکام پہلے سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہی یہ ایونٹ کرانے کے حق میں ہیں، منتظمین کا موقف ہے کہ بھارت سمیت تمام ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کررکھی ہے۔ ایسے میں شیڈول تبدیلی سے ایونٹ متاثر ہوسکتا ہے۔ ٹورنامنٹ میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، ایران، بھارت، کینیڈا، کینیا، آسٹریلیا، برطانیہ، امریکہ، سیرالون اور آذربائیجان شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 02/01/2020 - 12:05:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :