گزشتہ 10 برس کے دوران کس کھلاڑی نے سب سے زیادہ مال بنایا؟ جانئے

امریکی باکسرفلائیڈ مے ویدر کا91.5کروڑ ڈالر کمائی کے ساتھ پہلا نمبر،کرسٹیانو رونالڈو نے 80کروڑ ڈالر،میسی نے 75کروڑ ڈالر کمائے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات جنوری 12:37

گزشتہ 10 برس کے دوران کس کھلاڑی نے سب سے زیادہ مال بنایا؟ جانئے
نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جنوری2020ء) بین الاقوامی جریدے فوربز نے گزشتہ 10سالوں میں سب سے زیادہ مال بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں پہلے نمبر پر فلوائیڈ مے ویدر ہیں جنہوں نے 10سال میں ساڑھے 91کروڑ ڈالر(تقریباً 1کھرب 42ارب 82کروڑ 7لاکھ 91ہزارروپے)کمائے۔ دوسرے نمبر پر پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو آئے جنہوں نے اس عرصے میں 80کروڑ ڈالر(تقریباً1کھرب 23ارب 99کروڑ 63لاکھ 20ہزار روپے) کمائے۔

تیسرے نمبر پر ارجنٹائنی فٹبالرلیونل میسی گزشتہ عشرے میں سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی قرار پائے جنہوں نے 75کروڑ ڈالر (تقریباً 1کھرب 16ارب 24کروڑ65لاکھ50ہزار روپے)کمائے۔

(جاری ہے)

چوتھے نمبر پرامریکی باسکٹ بال سٹار لبرون جیمز نے 68کروڑ ڈالر(تقریبا1کھرب 5ارب39کروڑ68لاکھ72ہزار روپے)، پانچویں نمبر پر دنیائے ٹینس کے عظیم کھلاڑی سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر نے 64کروڑ ڈالر(تقریبا99ارب 19کروڑ70لاکھ56ہزار روپے)، چھٹے نمبر پر امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز نے ساڑھے 61کروڑ ڈالر(تقریبا95ارب32کروڑ21لاکھ71ہزار روپے)، ساتویں نمبر پر گالفر فل مائیکلسن نے 48کروڑ ڈالر، آٹھویں نمبر پر فلپائنی باکسر مینی پیکوائیو نے ساڑھے 43کروڑ ڈالر، نویں نمبر پر امریکی باسکٹ بال پلیئر کیوین ڈورینٹ نے ساڑھے 42کروڑ ڈالر اور دسویں نمبر پر برطانوی کار ریسر لوئیس ہیملٹن نے 40کروڑ ڈالر کمائے۔


مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 02/01/2020 - 12:37:45

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments