ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے مابین پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 7 جنوری کو کھیلا جائے گا

جمعرات 2 جنوری 2020 16:21

ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے مابین پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 7 جنوری کو کھیلا جائے گا
برج ٹائون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2020ء) ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ آئرلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کی ٹیم دورے کا آغاز 4 جنوری کو ٹور میچ سے کرے گی، آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 7 جنوری کو برج ٹائون میں کھیلاجائے گا، دوسرا ون ڈے 9 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 12 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ 15 جنوری، دوسرا 19 جنوری اور تیسرا 20 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 02/01/2020 - 16:21:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :