بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 5 جنوری کو کھیلا جائے گا

جمعرات 2 جنوری 2020 16:21

بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 5 جنوری کو کھیلا جائے گا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2020ء) بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 5 جنوری کو گوہاٹی کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

سری لنکن ٹیم اپنے دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 7 جنوری کو اندور میں کھیلا جائے گا جبکہ تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 10 جنوری کو پونے میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے تینوں میچز نائٹ ہونگے اور برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے جائینگے۔
وقت اشاعت : 02/01/2020 - 16:21:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :