ہاردیک پانڈیا نے سربیا کی اداکارہ نتاشا سے منگنی کرلی،کوہلی حیران رہ گئے

جمعرات 2 جنوری 2020 16:32

ہاردیک پانڈیا نے سربیا کی اداکارہ نتاشا سے منگنی کرلی،کوہلی حیران رہ گئے
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2020ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر ہاردیک پانڈیا نے سربیا کی اداکارہ نتاشا سے منگنی کرلی۔فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہاردیک اور نتاشا کی جانب سے نئے سال کی تصاویر شیئر کی گئیں اور منگنی کی خبروں کا اعلان کیا گیا۔

(جاری ہے)

تصویرکے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں تیرا تٴْو میری ، جانے سارا ہندوستان‘جس کے بعد بھارتی مشہور شخصیات کی جانب سے ہاردیک کو منگنی کی مبارکباد دی جارہی ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ نے تو حیران کٴْن سرپرائز دیا ہے۔ ویرات نے نئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ ہاردیک پانڈیا کمر میں انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہیں۔ انہوں نیا?خری بار بھارت کی نمائندگی گزشتہ سال ستمبر میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں کی تھی۔
وقت اشاعت : 02/01/2020 - 16:32:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :