سڈنی ٹیسٹ ،کیویزمیچ کے آغاز سے قبل ہی 11ہزا ر ٹیسٹ رنز ،600 وکٹوں کے تجربے سے محروم

کپتان کین ولیمسن ، ہینری نکولس اورمچل سینٹنر وائرس کے باعث ٹیسٹ سے باہر ،فاسٹ باﺅلر ٹم ساﺅتھی کو آرام کروایا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 3 جنوری 2020 13:41

سڈنی ٹیسٹ ،کیویزمیچ کے آغاز سے قبل ہی 11ہزا ر ٹیسٹ رنز ،600 وکٹوں کے تجربے سے محروم
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3جنوری2020ء) نیوزی لینڈ کی ٹیم سڈنی ٹیسٹ کے آغاز سے قبل ہی اپنے کھلاڑیوں کی بیماری اور انجریز کے باعث 11ہزا ر سے زیادہ ٹیسٹ رنز اور600کے قریب وکٹوں کے تجربے سے محروم ہوگئی ۔کیوی پیسر ٹرینٹ بولٹ کو ہاتھ ٹوٹنے کے باعث وطن واپس جانا پڑا تھا اور سڈنی ٹیسٹ کے آغاز سے قبل کیوی کپتان کین ولیمسن ،مڈل آرڈر بلے باز ہینری نکولس اور آل راﺅنڈرمچل سینٹنر وائرس کے باعث ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ،کیوی فاسٹ باﺅلر ٹم ساﺅتھی کو دو ٹیسٹ میچز میں بے تحاشہ باﺅلنگ کے باعث تیسرے ٹیسٹ کے لیے آرام کروانے کا فیصلہ پہلے ہی ہوچکا تھا ،ساﺅتھی نے پہلے 2ٹیسٹ میچز میں 99.4اوورز کیے تھے۔

دسمبر 2009ءمیں پاکستان کے خلاف ویلنگٹن ٹیسٹ کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب کیوی ٹیم کین ولیمسن،ٹم ساﺅتھی اورٹرینٹ بولٹ کے بنا میدان میں اتری اور اگر اس میں ہینری نکولس اور مچل سینٹنر کو بھی شامل کرلیا جائے تو اس ٹیسٹ سے قبل نیوزی لینڈ کو262ٹیسٹ میچز،11108ٹیسٹ رنز اور594وکٹوں کے تجربے سے محروم ہونے کا نقصان بھگتنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل نیوزی لینڈ کو اکتوبر1990ءمیںدوٹیسٹ میچز کے دوران اپنی پلیئنگ الیون کے مجموعی میچز کے درمیان زیادہ سے زیادہ فرق164میچز کا رہا تھا تاہم اس میچ میں سے215ٹیسٹ کیپس سے محروم ہونا پڑا ، آسٹریلیا کے خلاف میلبورن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ کیپس کا مجموعہ540تھا جوسڈنی ٹیسٹ سے قبل محض325میچز کا رہ گیا ۔
وقت اشاعت : 03/01/2020 - 13:41:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :