ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 7 جنوری کو کھیلا جائے گا

ہفتہ 4 جنوری 2020 15:10

ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 7 جنوری کو کھیلا جائے گا
برج ٹائون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2020ء) ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 7 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم دورے کا آغاز 4 جنوری کو ٹور میچ سے کرے گی، آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 7 جنوری کو برج ٹائون میں کھیلاجائے گا، دوسرا ون ڈے 9 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 12 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ 15 جنوری، دوسرا 19 جنوری اور تیسرا 20 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 04/01/2020 - 15:10:18