دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی پر پچ سکھانے کیلئے ’بلو ڈرائیر‘ کے استعمال پر کڑی تنقید

پاکستا ن نے پی ایس ایل میں اس کام کیلئے ہیلی کاپٹر استعمال کیا،بھارتی بورڈ انٹر نیشنل میچ میں بلور ڈرائیراستعمال کرتا رہا:سری لنکن صحافی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 6 جنوری 2020 13:34

دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی پر پچ سکھانے کیلئے ’بلو ڈرائیر‘ کے استعمال پر کڑی تنقید
گوہاٹی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6جنوری2020ء) بھارت اور سری لنکا کے مابین پہلے ٹی ٹونٹی کے بارش کے متاثر ہونے کے بعد بارسپارا کرکٹ سٹیڈیم،گوہاٹی میں گراﺅنڈ کے عملے نے پچ پر گیلے مقامات کو سکھانے کے لیے ”بلو ڈرائیر“ کا استعمال کیا ۔گراﺅنڈر سٹاف نے پچ کو کھیل کے لیے تیار کرنے کی کوششوں کے دوران ”بھاپ والی استریوں“ کا بھی استعمال کیا ،گراﺅنڈ سٹاف کی جانب سے میدان کو سکھانے کے لیے ان تکنیکس کے استعمال کے باعث سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ایک سری لنکن صحافی نے اس کا مقابلہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے دوران لاہور میں کھیلے گئے میچ سے کیا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے گیلی آﺅٹ فیلڈ سکھانے کے لیے پاک فوج کے ایم آئی 17ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا تھا ۔

(جاری ہے)

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا تاہم جس وقت جسپریت بمراہ پہلی گیند کرنے کی تیاری کررہے تھے تب بارش ہونا شروع ہوگئی اور پچ گیلی ہونے کے باعث امپائرز نے میچ ختم کرنے کا اعلان کردیا ،دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا مقابلہ 7جنوری کو اندورمیں کھیلا جائے گا۔                                                                             

وقت اشاعت : 06/01/2020 - 13:34:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :