کیا عمر کے تنازع سے بچنے کےلئے نسیم شاہ کو انڈر19 ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر کیا گیا؟سوال اٹھنے لگے

پی سی بی ڈاکٹرز پیسر کی اصل عمر کا پتہ لگانے میں ناکام، تحقیقات شروع کردی ہیں:ترجمان کرکٹ بورڈ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 7 جنوری 2020 14:24

کیا عمر کے تنازع سے بچنے کےلئے نسیم شاہ کو انڈر19 ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر کیا گیا؟سوال اٹھنے لگے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جنوری2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے انڈر19 ورلڈ کپ کے سکواڈ میں نسیم شاہ کے نام کو شامل کیا تھا تاہم بعدازاں انکا نام سکواڈ سے واپس لے لیا گیا تاکہ انٹرنیشنل میڈیا میں نسیم شاہ کی عمر کے حوالے سے تنازع سے بچا جا سکے۔نسیم شاہ کا نام انڈر19 ورلڈ کپ کےلئے قومی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن بعدازاں انہیں آسٹریلیا کا دورہ کرنےوالی ٹیم کے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا جہاں سے انہیں خوب شہرت ملی۔

انڈر19 ٹیم کی ورلڈ کپ کےلئے تیاریاں آخری مرحلے میں ہی تھیں کہ پی سی بی نے نسیم شاہ کا نام واپس لینے کا ارادہ کرلیا ۔دورہ آسٹریلیا کے دوران انٹرنیشنل میڈیا میں نسیم شاہ کی عمر کے حوالے سے چے مگوئیاں ہوئیں لیکن پی سی بی نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نادرا کے ریکارڈ پر بھروساہے تاہم پاکستان، بھارت اور آسٹریلیا کے چند سابق کرکٹرز اب بھی انکی عمر کے حوالے سے تحفظات رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

نسیم شاہ کی عمر کا بھرپور طریقے سے دفاع کرنے کے باوجود پی سی بی نے فاسٹ باﺅلر کی عمر کے حوالے سے ریکارڈ درست کرنے کیلئے دورہ آسٹریلیا کے بعد اپنی سطح پر تحقیقات کا آغاز کیا تھا ۔ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کے ڈاکٹرز نسیم شاہ کی اصل عمر کے بارے میں پتہ لگانے میں ناکام رہے کیونکہ انکا ماننا ہے کہ عمر کی جانچ کےلئے کوئی معتبر سائنٹیفک طریقہ کار موجود نہیں اور کھلاڑی کی عمر کی جانچ کےلئے کوئی بھی کھیلوں کی کوئی بھی عالمی گورننگ باڈی بون ٹیسٹ کو تسلیم نہیں کرتی۔

یاد رہے کہ 2016 ءمیںسابق عظیم ویسٹ انڈین فاسٹ باﺅلر اینڈی رابرٹس نے کہا تھا کہ انہوں نے 2016 ءمیں کراچی میں منعقدہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں نسیم شاہ کو دیکھا تھا اور پیش گوئی کی تھی کہ وہ جلد ایک بہترین فاسٹ باو¿لر بن جائیں گے۔65سالہ اینڈی رابرٹس نے انٹرویو میں کہا تھا کہ مجھے نسیم نامی فاسٹ باﺅلر بہت پسند آئے، انکی عمر صرف 16سال ہے، میں معذرت خواہ ہوں کہ مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کےلئے دو سے تین ہفتے میسر نہیں ہیں، وہ ایک جارحانہ فاسٹ باﺅلر ہیں، انکی رفتار تیز ہے اور وہ نوجوان ہیں، ان میں کھیل کےلئے جنون ہے اور اگر انہوں نے اسے برقرار رکھا تو بہت آگے جائیں گے، وہ ایک اچھے فاسٹ باﺅلر بن سکتے ہیں۔


پی سی بی ترجمان نے تصدیق کی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نسیم شاہ کی عمر کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں ،جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر کرکٹ بورڈ کو نسیم شاہ کی عمر کے حوالے سے شکوک و شبہات نہیں تو تحقیقات کیوں شروع کی گئی ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ روزمرہ کا طریقہ کار ہے۔دوسری جانب سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر بھی ایک پروگرام کے دوران کہ چکے ہیں کہ صرف کریمیں لگانے سے کوئی16سال کا لگنا شروع نہیں ہوجاتا ہے ،پی سی بی کو اس حوالے سے کوئی فیصلہ کرنا چاہیئے ۔
وقت اشاعت : 07/01/2020 - 14:24:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :