وزیراعلیٰ پنجاب کی برٹش جونیئر اوپن انڈر 15 سکوائش چمپئن شپ جیتنے پر حمزہ خان کو مبارکباد

منگل 7 جنوری 2020 18:38

وزیراعلیٰ پنجاب کی برٹش جونیئر اوپن انڈر 15 سکوائش چمپئن شپ جیتنے پر حمزہ خان کو مبارکباد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے برٹش جونیئر اوپن انڈر 15 سکوائش چمپئن شپ جیتنے پر حمزہ خان کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حمزہ خان نے 8 سال بعد پاکستان کیلئے ٹائٹل جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان سکوائش کا بلاشراکت چیمپئن تھا اور حمزہ خان نے جہانگیر خان اور جان شیر خان کی جیت کی روایت کو زندہ کیا ہے اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کر کے حمزہ خان نے ثابت کیا ہے کہ وہ پیشہ ورانہ اور باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ خان نے نے اپنی محنت اور مہارت سے برٹش جونیئر اوپن سکوائش چیمپئن شپ کا اعزاز حاصل کیا ہے اور میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ حمزہ خان کو آئندہ بھی کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔
وقت اشاعت : 07/01/2020 - 18:38:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :