ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی حمزہ خان کو برٹش جونیئر سکواش چیمپئن شپ انڈر 15جیتنے پر مبارکباد

منگل 7 جنوری 2020 19:48

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی حمزہ خان کو برٹش جونیئر سکواش چیمپئن شپ انڈر 15جیتنے پر مبارکباد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2020ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے سکواش کے کھلاڑی حمزہ خان کو برٹش جونیئر سکواش چیمپئن شپ انڈر 15جیتنے پر مبارکباد دی ہے، منگل کے روزحمزہ خان کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ حمزہ خان نے یہ ٹائیٹل 12سال بعد پاکستان کے نام کیا ہے جس سے سکواش کے کھیل کو فروغ ملے گا اور ملک میں سکواش کے نئے دور کا آغاز ہوگا، حمزہ خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانیہ کے یوسف شیخ کو ہرایا اور ملک کا نام روشن کیا، انہوں نے مزید کہا ہے کہ حمزہ خان پر قوم کوفخر ہے، حمزہ خان جیسے کھلاڑی ملک کے ہیروز ہیں جن کی محنت سے پاکستانی پرچم بلند ہوا ہے، سپورٹس بورڈپنجاب کھیلوں کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات کررہا ہے ، ہر کھیل کے کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لئے ہر کھیل کی چیمپئن شپ منعقد کرائی جارہی ہے جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے۔

وقت اشاعت : 07/01/2020 - 19:48:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :