ایبٹ آباد سکواش کورٹ میں 9 سے 14 سال تک کی عمر کے بچوں اور بچیوں کیلئے سکواش کا تربیتی کیمپ شروع

منگل 7 جنوری 2020 20:10

ایبٹ آباد سکواش کورٹ میں 9 سے 14 سال تک کی عمر کے بچوں اور بچیوں کیلئے سکواش کا تربیتی کیمپ شروع
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2020ء) ایبٹ آباد سکواش کورٹ میں 15 دسمبر سے 15 فروری تک 9 سال سے 14 سال تک کی عمر کے بچوں اور بچیوں کیلئے سکواش کا تربیتی کیمپ شروع کر دیا گیا ہے، کیمپ میں آج تک 10 بچیوں سمیت 80 بچے حصہ لے رہے ہیں اور انہیں مفت سکواش ریکٹ سکواش فیڈریشن کی جانب سے فراہم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں کو سکواش سیکھنے کیلئے جان شیر خان سکواش کورٹ ایبٹ آباد بھیجیں۔

اس حوالہ سے جان شیر خان سکواش کورٹ ایبٹ آباد کے انچارج شہزاد خالد نے منگل کو جان شیر خان سکواش کورٹ ایبٹ آباد میں تربیت حاصل کرنے والے بچوں کے سیشن کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ان بچوں کو تربیت دینے کیلئے پاکستان سکواش فیڈریشن کے کوچ فضل شاہ اور محمد انیس فزیکل تربیت فراہم کر رہے ہیں، جان شیر خان سکواش کورٹ ایبٹ آباد کی عوام کیلئے ایک تحفہ ہے اور ایبٹ آباد کی عوام اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بچوں کو تربیتی کیمپ میں ضرور لائے کیونکہ انہیں بچوں میں سے کل کوئی نہ کوئی پاکستان کی قومی سکواش میں نمائندگی کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ تربیتی کیمپ صبح 10 بجے سے دن 2 بجے تک روزانہ لگایا جاتا ہے جس میں بچوں کو سکواش کی تربیت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ کے اختتام پر اچھا کھیل پیش کرنے والے 10 بچوں کو پاکستان سکواش فیڈریشن کی جانب سے مفت سکواش ریکٹ بھی دیئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 07/01/2020 - 20:10:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :